15 جنوری 2013 - 20:30

حوزہ علمیہ قم میں انٹرنیشل امور کے انچارج نے بیان کیا: ہم ملت پاکستان کی اس عظیم الشان تحریک کو سلام پیش کرتے ہیں اور اسی طرح حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ابنا: آیت اللہ ڈاکٹر زمانی حوزہ علمیہ قم میں انٹرنیشل امور کے انچارج نے تقریر کرتے ہوئے کہا: ہم ملت پاکستان کی اس عظیم الشان تحریک کو سلام پیش کرتے ہیں اور اسی طرح حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے مظلوم شیعیان پاکستان کے ان ابتدائی مطالبات کو قبول کیا اور پاکستان کی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کی حفاظت اور ان کے تحفظ کی خاطر اہم اقدامات کرے۔

انہوں نے وضاحت کی: پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ چند جاہل اور افراطی گروہ ہیں کہ جو اس ملک میں کالعدم ہونے کے بعد اب نئے ناموں سے کام کر رہے ہیں اور عالمی استکبار امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر پاکستان میں تفرقہ انگیزی کا سامان فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر زمانی نے کہا: ہم جماعت اسلامی کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور میں منعقد ہونے والے دھرنے میں شرکت کی اور شیعہ سنی وحدت کا عملی نمونہ پیش کیا اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں نے بھی شیعیان پاکستان کے حقیقی موقف کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا: آج کے دور میں دشمن کی پوری کوشش یہ ہے کہ  جس طرح بھی ممکن ہو شیعہ سنی میں تفرقہ ایجاد کرے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا دے اور اس کو ہم اسی طرح کی اپنی کوششوں اور استقامت کے ذریعے کہ جس کو پاکستان کی عظیم ملت نے اپنے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اس عظیم جدوجہد میں پوری دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ناکام بنا سکتے ہیں۔

.......

/169